12 اگست 2015 - 11:49
شام کے شمال مغربی علاقے میں فائر بندی کا اعلان

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی علاقے میں فائر بندی کا اعلان کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کے الزبدانی، کفریا اور الفوعہ علاقوں میں اڑتالیس گھنٹے کی فائربندی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس دوران کفریا اور الفوعہ سے عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جس کے عوض الزبدانی میں موجود دہشت گرد عناصر کا علاقے سے انخلا ہو گا۔ اس کے بعد جھڑپوں کے مکمل خاتمے کے لئے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ احرار الشام دہشت گرد گروہ کے سرغنے، الزبدانی سے اپنے جنگجو عناصر کو زندہ باہر نکالنے کے لئے فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے الزبدانی کے المحطہ علاقے میں واقع گیارہ عمارتوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ رپورٹوں کے مطابق مزاحمتی فورسز، شہر کے مرکزی علاقے کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کی فوج اور حزب اللہ کے جوان، گذشتہ چند مہینوں سے الزبدانی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں انجام دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد علاقے آزاد کرا لئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲