اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے سینئر سیاسی تجزیہ نگار اور سابق قانون ساز’’شمیل سلطانو‘‘نے یمنی عوام کے خلاف آل سعود کے وحشیانہ جرائم پر مغربی حکومتوں کی خاموشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی حمایت کرنے سے ان حکومتوں کے وحشیانہ چہرے دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔
انہوں نےکہا کہ حکومت آل سعود کے حملوں میں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 4ہزار سے زاہد یمنی ہلاک جبکہ دسیوں ہزار زخمی ہوچکے ہے ۔
انہوں نےکہا کہ سعودی فضائی نے یمن کے بنیادی تنیصبات کو تہس نہس کردیا اور اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کا ڈر ہے اوراس کے باوجود امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب کی مسلسل حمایت کررہے ہیں ۔
روس کے سابق قانون ساز کا کہنا تھاکہ عصر حاضر میں یمن کا بحران مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ پوری اسلامی دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے ۔
انہوں نے مسئلہ یمن پر دوہرا معیار اپنانے پر مغربی میڈیا کی سخت تنقید کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کے زیر کنٹرول میڈیا عالمی عوام کو گمراہ کرنے کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے مظلوم یمنی عوام کو امریکی و مغربی سامراجی پالیسیوں کا شکار قراردیتے ہوئےکہا کہ ان طاقتوں کے خلاف مسلح جدوجہد کے سوا یمنی عوام کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔
انہوں نے علاقائی ممالک، اسلامی ریاستوں اور اسلامی تعاون تنظیم سے یمنی عوام کا دفاع کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ روس اور ایران جیسے ممالک کو یمن کے تیئں وہی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے جو انہوں نے شامی بحران پر اپنائی ہوئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲