7 اگست 2015 - 17:10
حسین ابوکریک صیہونی ریاست کی جیل سے رہا

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے رہنما حسین ابوکویک صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات تحریک حماس کے رہنما حسین ابوکویک کو آٹھ ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنے کی شرط پر رہا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شیکل صیہونی حکومت کی کرنسی کا نام ہے اور آٹھ ہزار شیکل تقریبا دو ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حسین ابوکویک آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے صیہونی حکومت کی جیل میں قید تھے اور ان پر کوئی مقدمہ بھی نہیں چلایا گیا تھا۔ ان کو فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں سرگرمیاں انجام دینے اور غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ چودہ دن قبل ایشل جیل سے ان کی آزادی کا حکم دے دیا گیا تھا لیکن صیہونی حکام نے دوبارہ تفتیش کے بہانے اور ان پر حماس کی رکنیت جیسے الزامات لگا کر ان کی رہائی ملتوی کر دی تھی۔ سنہ دو ہزار میں صیہونی فوجیوں نے حسین ابوکویک پر ایک قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی لڑاکا طیارے سے ایک راکٹ کے ساتھ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کی اہلیہ اور تین بچے شہید ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲