6 اگست 2015 - 13:45
سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملہ، ۱۷ سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے جنوب میں ایک مسجد میں خودکش حملے میں 17 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے جنوب میں ایک مسجد میں خودکش حملے میں 17 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ابھا کی ایک مسجد میں خودکش حملہ آور نے سعودی عرب کے خصوصی فوجی دستوں کے درمیان خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 17 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر سعودی عرب کے الاخباریہ چینل نے بھی 17 سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲