3 اگست 2015 - 13:46
ایران کی عراق کے لئے گیس کی برآمدات

اگست کے مہینے کے اختتام تک گیس پائپ لائن برآمدات کے لئے تیار ہو جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس انجنیئرنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی رضا غریبی نے عراق کو برآمد کی جانے والی گیس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے کے اختتام تک گیس پائپ لائن برآمدات کے لئے تیار ہو جائے گی۔ علی رضا غریبی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں روزانہ پچاس لاکھ مکعب میٹر گیس کی برآمدات کا امکان پایا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس انجنیئرنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی رضا غریبی کا مزید کہنا تھا کہ بغداد کو ایران کی گیس کی برآمدات کا آغاز چالیس لاکھ مکعب میٹر یومیہ سے کیا جائے گا اور اس میں یومیہ ساڑھے تین کروڑ مکعب میٹر کے اضافے کی گنجائش پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور عراق نے بصرہ کو گیس کی سپلائی کے بارے میں بھی مذاکرات انجام دیئے ہیں۔ ان کی رو سے سنہ دو ہزار سولہ میں ایک معاہدے پر دستخط ہونے کے ایک سال کے بعد بصرہ کو یومیہ پچاس لاکھ مکعب میٹر گیس کی برآمدات کا آغاز کیا جائے گا اور آخرکار یہ مقدار تین کروڑ مکعب میٹر یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲