اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے دن تہران میں ایران بھر کے محکمہ تعلیم کے سربراہوں کے بتیسویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کے موجودہ حالات میں تعلیمی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ اقدار اور معاشرے کی ضروریات پر مبنی تعلیمی نظام کو طلبہ و طالبات کو دیندار اور فداکار بنانے کے علاوہ معاشرتی اتحاد بھی وجود میں لانا چاہئے۔ اس پیغام میں مزید آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین نے حکومت کو تعلیم کا پابند بنایا ہے اور اس فرض کی وجہ سے اس بات کا ایک بے مثال موقع حاصل ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم دین اور گھرانے وغیرہ کے ہمراہ مستقبل کی بہتر زندگی کا راستہ ہموار کرے۔ واضح رہے کہ ایران بھر کے محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں کا بتیسواں اجلاس تہران میں میلاد ٹاور میں جاری ہے اور اس اجلاس کا مقصد تعلیم و تربیت کے اہم مسائل کا جائزہ لینا ہے- اس اجلاس میں ایران کے وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے دوسرے حکام بھی شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲