1 اگست 2015 - 16:42
ترکی کا کرد فورس کے ٹھکانوں پر حملہ، 260 افراد ہلاک

ترکی کے ہوائی حملوں میں کرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کے 260 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آناتولی نیوز کے مطابق ترکی کے  ہوائی حملوں میں کرد علیحدگی پسند تنظیم  پ ک ک کے 260 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ترکی کے جنگی جہازوں نے ترکی کے اندر اور عراق کی حدود میں کردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ترکی نے داعش کو بہانہ بنا کر کردوں کی تنظیم پ ک ک کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے کردوں کے خلاف بمباری میں ترکی کے 100 جنگی جہازوں نے حصہ لیا ، گذشتہ روز بھی ترکی کے 28 ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے کردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دمیرتاش کے بھائی نورالدین دمیرتاش زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲