16 ستمبر 2026 - 14:08
وینس کا بڑا دعویٰ، نتخابات کے بعد ایران جنگ ختم ہونے کا امکان

جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد جنگ کے خاتمے کا امکان موجود ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کی صلاحیتوں کی دوبارہ بحالی روکنے کے لیے کارروائی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے متفق ہیں کہ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد جنگ ختم ہونے کا امکان موجود ہے۔

جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ وسط مدتی انتخابات تک ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید کھو دے گا۔

امریکی نائب صدر نے ایک بار پھر دنیا کو سنہرا خواب دیکھاتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کی سطح کے 50 فیصد سے زیادہ تک بحال ہو چکی ہے۔

وینس نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس وقت جنگ کے دوسرے مرحلے میں ہے، جس میں ان کے بقول ایران کی صلاحیتوں کی دوبارہ بحالی روکنے اور عالمی استحکام برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha