اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشہد مقدس میں جاری مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ۳۰۰ ڈاکٹروں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی۔
کانفرنس کے شرکاء نے حرم کے میوزیم اور مرکزی نمائشگاہ کا دورہ کرنے کے علاوہ حرم کے خصوصی پروگراموں میں بھی شرکت کی۔
اس گروپ میں یورپ اور امریکہ سے آئے ہوئے بہت سارے ایسے افراد ہیں جو پہلی مرتبہ حرم امام رضا علیہ السلام میں شرفیاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلمان ڈٓاکٹروں کی آٹھوین بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں ۳۰۰ ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲