31 جولائی 2015 - 13:34
مشرق وسطی میں تمام سرگرمیوں کو قریب سے دیکھ رہے ہیں: اعلی ایرانی کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی سرحدوں اور خطے میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو قریب سے دیکھ رہی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی سرحدوں اور خطے میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو قریب سے دیکھ رہی ہیں. بريگيڈيئر جنرل احمد رضا پوردستان نے كرج ميں موجود ايك صنعتي يونٹ كے دورے كے موقع پر كہا كہ ايران كي بہادر فوج اور ديگر مسلح ادارے دشمنوں كے جانب سے ہونے والے سرگرميوں پر نظر ركھے ہوئے ہيں اور كسي بھي ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ آج اسلمي جمہوريہ ايران كي فوج كي ہر شاخ ميں اتحاد ہے اور دشمن اگر تھوڑي سي غلطي بھي كرے گا تو اسكو بہت برے نتيجے كا سامنا كرنا پڑے گا.
ايراني كمانڈر نے تاريخي جوہري معاہدے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ جوہري مذاكرات ميں ايك طرف صرف ايراني سفارتكارتھے اور دوسري جانب چھ عالمي طاقتوں كے سفارتكار تھے اور اسلامي جمہوريہ ايران اپنے شہدا كے خون كي بركات كي وجہ سے ان مزكرات ميں كامياب رہا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲