اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت یوکرین کے مخالفین نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ یہ حملے شہر ہورلیوکا میں ہوئے ہیں اور ان میں ایک سو چوسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیالیس بچوں سمیت پانچ سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اس شہر کی دو ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں پانچ سو تیس سے زیادہ عمارتیں رہائشی تھیں- یوکرین کی فوج نے چند روز قبل بھی شہر ہورلیوکا پر حملے کئے تھے- واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں اپریل دو ہزار چودہ سے لے کر جولائی دو ہزار پندرہ تک ہونے والی جھڑپوں میں چھے ہزار آٹھ سو انتیس افراد ہلاک اور سترہ ہزار چونسٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲