اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محسن رضا حیدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں منعقد کی جا رہی اس عالمی کانفرنس پر خوشی کا ظہار کیا اور کہا: اس کانفرنس میں موجود ہم تمام ڈاکٹر شیعہ اور مسلمان ہیں اور ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہمیں سرزمین امامت، امام رضا (ع) کے ملک، امام خمینی(رہ) کے وطن، شہدا کی خاک اور اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کے مختلف ملکوں سے ڈاکٹروں کا یہاں جمع ہونے کا مقصد دانشمندوں کا ایک عظیم خانوادہ تشکیل دینا ہے کہا: یہ بہت ہی غنیمت فرصت ہے کہ ڈاکٹر طبقہ حضرات آپس میں مل کر بیٹھیں اور اس بات پر غور کریں کہ دنیائے اسلام میں کس طرح اپنی خدمات پیش کر سکیں۔
ڈاکٹر محسن رضا حیدری نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طبی میدان میں ترقیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے کئے جانے والے ایران کے خلاف تمام تر پروپیگنڈوں اور سازشوں کے باوجود آپ دیکھیں کہ ایران نے کتنی ترقی کی ہے شہداء کا خون، ایران میں کیسا رنگ لایا ہے۔
انہوں نے کانفرنس میں موجود ڈاکٹروں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ اپنے اس سفر میں ایران کے دیگر شہروں مخصوصا تہران میں ترقی اور پیشرفت کے نمونوں کو ملاحظہ کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے اس کانفرنس میں ۳۰۰ سے زائد شیعہ اور سنی ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲