30 جولائی 2015 - 18:26
دو ہزار بائیس میں ہندوستان آبادی کے لحاظ سے ہو گا نمبر ایک

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی آبادی سنہ دو ہزار بائیس تک چین سے زیادہ ہو جائے گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے آبادی سے متعلق شعبے کے سربراہ جان ولموتھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان سنہ دو ہزار بائیس تک سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا- جان ولموتھ نے کہا کہ اندازہ ہے کہ دو ہزار پچاس تک نائیجیریا دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا- ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی آبادی جو اس وقت سات ارب تیس کروڑ ہے، سنہ دو ہزار پچاس تک بڑھ کر نو ارب ستر کروڑ تک پہنچ جائے گی جبکہ دو ہزار ایک سو تک دنیا کی آبادی گیارہ ارب بیس کروڑ ہو جائے گی- انہوں نے مزید کہا کہ آبادی میں ہونے والا اضافہ زیادہ تر ترقی پذیر علاقوں، خاص طور سے افریقہ، میں ہو گا- جان ولمورتھ نے کہا کہ دو ہزار پچاس تک افریقہ کی آبادی دگنی ہو جائے گی کیونکہ اس براعظم میں پیدائش کی شرح زیادہ ہے- انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ غریب ممالک میں آبادی میں ہونے والا اضافہ ان ممالک میں غربت و افلاس کے خاتمے اور تعلیم اور صحت کی صورت حال میں بہتری کے عمل کو مزید مشکلات سے دوچار کر دے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲