اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئے مسافربردار جہازوں کی خریداری کے لئے تمام آپشنز موجود ہیں اور اس حوالے سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے مگر ہم ایوی ایشن کی ترقی پر صرف کسی ایک مخصوص ملک یا کمپنی پر انحصار نہیں کریں گے.
يہ بيان ايراني سول ايوي ايشن اتھارٹي نے روسي خبر رساں ادارے اسپوتينك كي ايك رپورٹ پر اپنا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے جاري كيا.
روسي نيوز ايجنسي نے ايران كي سول ايوي ايشن اتھارٹي كے سربراہ كا حوالہ ديتے ہوئے دعوي كيا تھا كہ ايران روسي مسافربردار جہاز خريدنے ميں دلچسپي ركھتا ہے.
ايراني سول ايوي ايشن اتھاڑتي كے شعبہ تعلقات عامہ نے ايك بيان ميں كہا كہ اس ادارے كے سربراہ نے روسي جہازوں كي خريداري كے حوالے سے كسي بھي روسي ميڈيا كو ايسا بيان نہيں ديا.
اس بيان كے مطابق؛ ايران اپني ايوي ايشن صنعت كي صلاحيتوں كو بڑھانے كے لئے تمام پہلؤں كا جائزہ لے رہا ہے اور اس حوالے سے ہم صرف ايك مخصوص ملك يا كمپني پر انحصار نہيں كرتے.
اس وقت پابندياں اٹھائے جانے سے ايراني ايرلائز كے سامنے مختلف عالمي كمپني اور ممالك كي ماركيٹ كھلي ہوئي ہے مگر ايران جہاز بنانے والی عالمي بڑي كمپنيوں كے ساتھ موثر مذاكرات كركے ايوي ايشن صنعت كي ترقي كے لئے اقدامات كرے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲