اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ زمبابوے کے صدر 'رابرٹ موگابے' نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایرانی لیڈر اور سیاستدانوں کے اعلی کردار کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ زمبابوے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
ان خيالات كا اظہار صدر موگابے نے گزشتہ روز زمبابوے كے دارالحكومت 'ہرارے' ميں منعقدہ بين الاقوامي نمائش ميں ايراني اسٹال كے دورے كے موقع پر ايك گفتگو ميں كيا.
اس موقع پر ايراني وزير محنت اور سماجي بہبود 'علي ربيعي' كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے انہوں نے ايراني قوم كي مزاحمت اور لچك كي تعريف كرتے ہوئے اپنے ايراني ہم منصب ڈاكٹر حسن روحاني كے لئے نيك خواہشات كا اظہار كيا.
تہران اور ہرارے كے درميان قريبي تعاون اور مختلف شعبوں ميں باہمي تعلقات كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے زمبابوے كے صدر نے كہا كہ ايران،زمبابوے كے آٹھويں مشتركہ كميشن كے اجلاس سے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي، تجارتي اور صنعتي تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.
اس موقع پر ايراني اسٹال كے سرپرست اور وزير محنت علي ربيعي نے صدر موگابے كو ايران كي كاميابيوں كے حوالے سے بريفنگ دي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲