29 جولائی 2015 - 10:31
وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرین میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کی ترجمان نے بحرین میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بحرین کے علاقے سترہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ علاقے کا اصل مسئلہ دہشت گردی اور شدت پسندی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے کے تمام ممالک اس سے مقابلے کو اپنی سیکورٹی پالیسیوں کی ترجیحات میں شامل کریں- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور تکفیری شدت پسندی سے مقابلے پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دی جائے گی- واضح رہے کہ بحرین کی وزرات داخلہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک کے شمال مغربی علاقے سترہ میں ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے- قابل ذکر ہے کہ بحرین کے سیاسی گروہ بحرین میں ہونے والے عوامی احتجاج کو پرامن قرار دیتے ہوئے تاکید کرتے ہیں کہ بم دھماکوں کی تحقیقات کے لئے آزاد اور غیر جانبدار کمیٹیاں تشکیل دی جائیں لیکن آل خلیفہ حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کر رہی ہے-

.......

/169