28 جولائی 2015 - 08:25
عراق؛ کئی دھشتگرد ہلاک، پانچ علاقے آزاد

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے ملک میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق الانبار آپریشنل کمانڈر قاسم المحمدی نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف عوامی فورسز اور فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج، پولیس اور عوامی رضاکار فورسز نے الانبار یونیورسٹی اور الرمادی شہر کے علاقے التامیر کو آزاد کرانے کی کارروائی میں داعش گروہ کے ستر دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی تیرہ گاڑیوں کو تباہ کردیا- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الرمادی کے پانچ علاقے داعش گردہ کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے ہیں کہا کہ سیکورٹی اور عوامی فورسز نے الرمادی کے مختلف علاقوں کی انیس عمارتوں میں بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا اور بہت سا اسحلہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے- صوبہ صلاح الدین میں ہونے والی ایک اور کارروائی میں عراقی فوج اور عوامی فورسز نے داعش کے چھبیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲