28 جولائی 2015 - 08:21
سعودی عرب کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی عرب نے یمن میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پیر کی صبح آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صعدہ صوبے کے بعض علاقوں پر بمباری کی جس میں کئی یمنی شہری زخمی ہو گئے- ادھر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ عدن کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ہے- دوسری طرف یمنی فوج اور عوامی فورس کے جوانوں نے سعودی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کی سرحدی فوجی چوکی "الخوجرہ" پر چار راکٹ داغے جس کے نتیجے میں اس فوجی چوکی میں آگ لگ گئی- واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران یمن میں کئی بار جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے لیکن سعودی فوجیوں نے ہر بار اس کی خلاف ورزی کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲