اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اتوار کے روز الزبدانی علاقے میں حزب اللہ کی مدد سے گیارہ افراد پر مشتمل ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا- ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر تدمر کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے اس شہر کے مغربی علاقے میں واقع پہاڑیوں کے بعض حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا- واضح رہے کہ شہر تدمر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی جاری کارروائی کے نتیجے میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر، گروپوں کی صورت میں اس شہر سے فرار کر رہے ہیں- اس کاروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کے بہت سے عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲