24 جولائی 2015 - 11:44
عراق کے مختلف علاقوں میں دسیوں دھشتگرد ہلاک

عراق کے مختلف علاقوں میں فوج کی کاروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا کے پولیس سربراہ محمد الجبوری نے کہا ہے کہ جمعرات کو جنوبی شہر موصل میں ہونے والے ایک دھماکے میں بیالیس داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے- محمد الجبوری کے مطابق جمعرات کو اس مقام کے قریب کار بم دھماکا ہوا جہاں داعش دہشت گرد اکٹھا ہوتے تھے۔ اس دھماکے میں بیالیس دہشت گرد ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں- شمالی عراق کے شہر کرکوک کے النصر دیہات میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- دوسری طرف صوبہ الانبار کے الخالدیہ ضلع کی سیکورٹی کونسل کی کمیٹی کے سربراہ نے الکریشان اور تل الشہد نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا اس کارروائی میں ایک سو تیس داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- دوسری جانب داعش دہشت گردوں نے مغربی موصل کی مسجد الصالحین کے امام جمعہ و جماعت شیخ مشیر النقش بندی کو قتل کر دیا- واضح رہے کہ شہر موصل پر جون دو ہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے اور اس شہر میں داعش گروہ کے انتہا پسندانہ طرز فکر کے باعث شدید انسانی و سیکورٹی بحران پیدا ہو گیا ہے- داعش دہشت گرد، مختلف بہانوں سے اب تک موصل کے سیکڑوں افراد کو قتل کر چکے ہیں- درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ داعش دہشت گردوں نے شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے بیجی علاقے سے عوامی رضاکار فورس کے ستائیس جوانوں کو اغوا کر لیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲