اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی چیف 'فیڈریکا مغیرنی' جلد اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گی.
برسلز سے فرانسيسي خبررساں ادارے اے ايف پي كے مطابق؛ ايران اور گروپ 1+5 كے درميان جوہري معاہدے كي پيشرفت كے بعد مغيرني آئندہ ہفتہ تہران اور رياض كے دورے كے لئے روانہ ہوں گي.
يورپي يونين كي پاليسي چيف جو حاليہ جوہري مذاكرات ميں ايك اہم كردار ركھتي تھيں، آئندہ پير كے روز سعودي عرب اور منگل كے روز تہران كا دورہ كريں گي جہاں وہ دونوں ممالك كے يورپي يونين سے باہم تعلقات پر اہم مذاكرات كريں گي.
فيڈريكا مغيرني اور ايراني اور سعودي حكام كے درميان باہمي دلچسپي كے امور پر بھي تبادلہ خيال متوقع ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲