اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے لئے آج پارلیمنٹ میں حاضر ہوئے اور جامع مشترکہ ایکشن پلان کا مسودہ پارلیمنٹ کے سپرد کیا۔ پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے آغاز میں اسپیکر علی لاریجانی نے ارکان کو بتایا کہ وزیر خارجہ اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ طے شدہ پروگرام کے مطابق مذاکرات کی رپورٹ اور ضروری اسناد و دستاویزات، پارلیمنٹ کے حوالے کریں گے۔
اسلامی جمہوری ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے بارہ سال کے مذاکرات کے بعد چودہ جولائی کو ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کےبارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق رائے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169