اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی ایک نرس نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے پر گلوبل ریسرچ تنظیم کو بتایا کہ صدر اردگان کی بیٹی ’’سمیہ اردگان ‘‘نے ترکی کے شمال مشرقی شہر سنلیرفا میں زخمی داعشی دہشتگردوں کے علاج کیلئے ایک خفیہ اسپتال قائم کیا ہے ۔
34 سالہ نرس کے مطابق اسپتال میں شام میں زخمی ہورہے داعش دہشتگردوں کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں ان کا کئی مہینوں تک علاج کیا جاتا ہے ۔
نرس کے مطابق اس نے اس اسپتال میں 7 ماہ تک کام کیااور ترک فوج روزانہ دسیوں زخمی داعشی دہشتگردوں کو اسپتال پہنچاتے ہیں۔
نرس کا کہنا تھاکہ اس کی تنخواہ ساڑھے سات ہزار ڈالر تھی اور اسپتال کا پورا عملہ میرے علوی ہونے سے ناواقف تھا لیکن اردگان کی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے تئیں پالیسیوں کی وجہ سے میں نے اسپتال کی نوکری چھوڑدی ۔
نرس کے مطابق اس نے کئی مرتبہ اردگان کی بیٹی کو اس خفیہ اسپتال کا معاینہ کرتے ہوئے دیکھا ۔
نرس کا مزید کہنا تھاکہ نوکری چھوڑنے کے بعد اسے ڈرہ ےکہ کہیں ترکی کی خفیہ ایجنسی اور پولیس اس سے گرفتارنہ کر لیں ۔
واضح رہے کہ اردگان کی اس بیٹی نے 2014 ءمیں داعش کے زیر قبضہ عراقی شہر موصل کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیاتھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲