اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی مسلم کونسل کی اسلام فوبیا اوبزرویٹری کے سربراہ ’’عبداللہ ذاکری ‘‘ نے اپنے ایک بیان میں فرانسیسی مسلمانوں پر حملوں میں ہو رہے اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ رواں سال کے گذشتہ چھ ماہ میں مسلمانوں پر ہوئے حملوں میں 2014 ء کے مقابلےمیں چار گنا اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا ہےکہ سال 2015 ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران مسلمانوں پر 274 حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران ان واقعات کی تعدار 72 سے زائد نہیں تھی اور ان اعداد و شمار میں مسلمانوں کو دھمکیاں اور بہت سے حقیقی حملوں کے واقعات کی تعداد شامل نہیں ہے کیونکہ بعض مسلمان اپنے اوپر ہوئے حملوں کی جانکاری پولیس کو فراہم نہیں کرتےہیں ۔
ذاکری نے مسلمانوں کو ان دہشتگردانہ حملوں کا ذ مہ دار ٹھہرانے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ فرانس میں اسلام فوبیا واقعات میں گذشتہ جنوری میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کے بعد غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فرنچ سیاستدانوں کی طرف سے مسلمانوں پر ہو رہے حملوں پر دہرا معیار اپنانے کی اور مسلمانوں کے خلاف ان کے اشتعال انگیز بیانات کی سخت تنقید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲