اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ میں واقع آل مقنع رہائشی کالونی پر دو بار حملہ کیا جس کے نتیجے میں انیس عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آل سعود کے اتحادی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب میں واقع الشعلہ فوجی مرکز اور الصافر علاقے میں موجود گیس پائپ لائن کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ادھر جنوبی یمن کے شہر عدن میں جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے۔ داعش دہشت گردوں نے ٹوئٹر پر ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں اس گروہ کے حامی عناصر، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ فوج اور عوام رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جیزان علاقے میں واقع الملحہ فوجی مرکز پر دسیوں میزائیل برسائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲