اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی الرسالۃ نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسلام حامد کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اسلام حامد، سو دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت نازک ہو گئی ہے۔ یہ فلسطینی مجاہد نابلس کی جنید جیل میں قید ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسلام حامد کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ تحریک حماس کے رکن اس قیدی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے کارندے اسے بار بار جسمانی ایذائیں پہنچاتے ہیں اور اسے ہسپتال پہنچانے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔ اسلام حامد کا تعلق حماس کی فوجی شاخ، عزالدین قسام بٹالین سے ہے۔ اس مجاہد کو فلسطینی انتظامیہ کی فوجی عدالت نے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے تعلقات میں خلل ڈالنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا دی تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت غرب اردن میں خود مختار فلسطینی انتظامیہ کی جیلوں میں ایک ہزار فلسطینی مجاہدین، قید ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲