اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی عوام، صوبہ الانبار اور نینوا میں داعش کے دہشت گردوں کو سنگین شکست سے دوچار کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور وہ بہت جلد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ حیدر العبادی نے جو عید الفطر کے موقع پر تقریر کر رہے تھے، عراقی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی ہر شکست کو عراقی عوام کی عید قرار دیا۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے شدت پسندوں کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی جدوجہد کے نتیجے میں ہی تکریت اور بیجی شہر سے دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہو سکا ہے۔ حیدر العبادی نے صوبہ الانبار میں عراق کی مسلح افواج کی وسیع کارروائیوں کو بھی کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلوجہ اور الرمادی شہروں سے بہت جلد دہشت گردوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ عراقی عوام کی سب سے بڑی عید ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲