اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیمرون کے ایک سرکاری عھدیدار کا کنہا ہے کہ بعض دہشت گردانہ واقعات میں برقع پوش خواتین کے ملوث ہونے کی وجہ سے ملک کے شمالی علاقوں میں برقع پہننے اور کسی بھی طرح سے چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کیمرون میں حالیہ دہشت گردانہ واقعے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ برقع پوش خواتیں نے کیا تھا۔
کیمرون کے شمالی علاقے کے گورنر میجیاوا باکاری نے کہا ہے کہ پولیس اور فوج کو یہ اختییار دیا گیا ہے کہ وہ ہر اس خاتون سے نقاب ہٹانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہو۔
بوکاری نے کہا تھا فوتو کل میں ہونے والے بم دھماکے ریموٹ کنٹرول سے ہوئے تھے جس کے بعد کیمرون کے صدر نے کہا تھا کہ دو برقع پوش خواتین نے یہ حملہ کیا تھا۔ نائجیریا سے بوکو حرام کی دہشت گردی اب آس پاس کے ملکوں میں پھیلتی جا رہی ہے جن میں ایک ملک کیمرون بھی ہے۔
ان ملکوں میں دہشت گردی سے عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ کمیرون کے عوام نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے بوکوحرام کامقابلہ کرنے میں سستی اور تساہلی سے کام لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169