14 جولائی 2015 - 12:30
تاریخی جوہری معاہدہ پر مبارک باد/ ایران عالمی ایٹمی بلاک میں شامل ہو گیا

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ میں ایرانی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کے ان کی دعا قبول ہوگئی اور جوہری مسئلے کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان جامع اور تاریخی معاہدے کے بعد ایران ٹی وی پر براہ راست قوم سے خطاب کیا اور ایران قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كا شكريہ ادا كيا جہنوں نے مذاكراتي عمل كے ہر دوران ايراني سفارتكاروں كي بھرپور حمايت اور حوصلہ افزائي كي.  انہوں نے کہا کہ گذشتہ 12 سال میں آج ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور ویانا میں ہونے والا معاہدہ گروپ 1+5 کے لئے اہم امتحان ہے۔ صدر جمہوریہ نےکہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ خیر و سعادت اور برکت کا مہینہ ہے اور ایٹمی معاملے کے بارے میں اس مہینے میں عوام کی دعائیں مستجاب ہوگئی ہیں۔ اور ایرانی قوم کے سفارتکاروں نے ایک تاریخی اور اچھے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فتوے کے مطابق اور انسانی و اخلاقی بنیادوں کے پیش نظرایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں تھا اور ایران کو اس سلسلے میں دبانے کی بلاوجہ کوششیں کی گئيں اور علاقائی ممالک کو ایران سے ڈرانے کی بے بنیاد سازشیں کی گئيں لیکن ایرانی حکام نے سنجیدگی اور اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آج ثابت کردیا ہے کہ ایران پرامن ایٹمی پروگرام کی تلاش میں ہے اور ایران کسی بھی ہمسایہ ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے۔

صر روحانی نے کہا کہ ایران اس معاہدے کی بنا پر عالمی ایٹمی بلاک میں شامل ہوگیا ہے اور اس معاہدے کے مطابق عالمی برادری بالخصوص گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان روابط کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے دانشوروں اور سائنسدانوں کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو ملک کے اندر محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کی 6 قراردادوں میں لگائی گئی پابندیاں ایک دوسری قرارداد کے ذریعہ ختم ہوجائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲