اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ اور عراق میں داعش مخالف محاذ کے ماسٹر مائنڈ سردار قاسم سلیمانی کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ الیکڑاونک مقاومت (ریسزسٹنس) سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کو مخاطب کرتے ہوئے عہد کیا ہے کہ وہ جلد فلوجہ کو داعش دہشتگردوں سے خالی کروالیں گے اور وہاں نماز قائم کریں گے۔
نیوز ویب کے مطابق قاسم سلیمانی کا کہنا ہے کہ ہم" آیت اللہ سیستانی سے وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد ہم فلوجہ میں نماز قائم کریں گے"۔

واضع رہے کہ ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای کے سپاہی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی عراق و شام میں داعش دہشتگردوں کے خلاف محاذ کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور ان علاقوں میں داعش کی شکست کا بنیاد محور بھی جنرل قاسم سلیمانی کو قرار دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169