اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ لبنان کے شمالی ساحلی شہر طرابلس میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں میں پیش آنیوالا ایسا دوسرا واقعہ ہے۔ لبنانی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ “مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ طرابلس شہر میں گرگیا اور فوج نے اس حوالے ضروری اقدامات اٹھا لئے ہیں۔
فوج نے زیر سمندر آٹھ میٹر گہرے پانی سے طیارے کو نکال لیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ یہ طیارہ اسرائیلی ڈرون ہے۔






۔۔۔۔۔
/169