10 جولائی 2015 - 13:22
بریکس گروپ نے عراق میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی

بریکس گروپ کے رکن ممالک نے عراق میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بریکس گروپ کے رکن ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس گروپ کے رکن ممالک، عراق کی آزادی، ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بریکس گروپ، کسی بھی طرح کی ایسی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے کہ جس سے اس ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بیان میں اس مسئلے پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ قومی آشتی کے حصول کے لئے عراقی حکومت کی جدوجہد، اس ملک میں پائیدار امن کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ بریکس گروپ کے ارکان نے بین الاقوامی اداروں سے عراقی پناہ گزینوں تک جلد سے جلد انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا۔ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے اس مشترکہ بیان میں داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں غیر انسانی اور پرتشدد اقدامات کی روک تھام کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲