اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے مظاہروں میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت سامراج اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم ذریعہ ہے-
انھوں نے کہا کہ سامراج اور صیہونیزم کا اصل مقصد قدس کے مسئلے کو عالم اسلام کی ترجیحات سے باہر نکالنا ہے اور یوم قدس کے مظاہرے بڑے پیمانے پر سامراج کے مقابلے کا ایک ایسا سنجیدہ عوامی وسیلہ ہے جو عالم اسلام کی ترجیحات میں مسئلہ قدس کے باقی رہنے کا باعث بنا ہے-
شیخ الاسلام نے صیہونیوں کی سازشوں کے سلسلے میں علاقائی ممالک کی ہوشیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی ہوشیاری کی صورت میں صیہونیوں کے، نیل سے فرات تک کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا امکان نہیں رہے گا- اور اسرائیل اس وقت فلسطین کے ان تمام علاقوں پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جن پر اس وقت اس کا قبضہ ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169