9 جولائی 2015 - 05:39
یمن کے صوبہ حضر موت کو داعش کے حوالے کرنے کی سعودی عرب کی کوشش

سعودی عرب یمن کے صوبے حضر موت کو داعش کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ حضرموت میں یمنی فوج پر سعودی حکومت کے حملوں کا مقصد، مسلح افواج کا خاتمہ کرنا اور اس صوبے کو تکفیری گروہ کے حوالے کرنا ہے- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف لقمان نے بدھ کے روز کہا کہ دشمن نے یمن کے تمام شہریوں، مسلح افواج اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے- اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حضر موت میں واقع العبر علاقے میں یمنی فوج کے ڈویژن تیئیس میکا کے ہیڈکوارٹر پر سعودی اور امریکی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں دسیوں فوجی شہید اور زخمی ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق سعودی و امریکی لڑاکا طیارے ان حملوں کے ذریعے وحشیانہ جارحیت کے مرتکب ہوئے ہیں- المسیرہ ٹی وی کے مطابق صوبہ حضر موت میں تکفیری گروہوں داعش اور القاعدہ کے افراد بڑے پیمانے پر پھیلے ہوئے ہیں اس لئے سعودی لڑاکا طیارے اس صوبے پر حملے نہیں کر سکتے تھے-

.......

/169