اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز میں اپنے مقابلے میں لکھا ہے کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ سمجھوتے کے لئے تیار ہے- انھوں نے اپنے اس مقالے میں سمجھوتے کے بعد مشرق وسطی میں انتہا پسندی جیسے مشترکہ خطرات سے نبٹنے کے لئے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار کیا ہے-
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس مقالے میں صراحت کے ساتھ لکھا ہے کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خطرے نے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ خطرہ یورپ کی جانب بڑھتا جا رہا ہے اور اگر اس کی روک تھام نہ کی گی تو یہ پہلے سے زیادہ بڑھ جائے گا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں لکھا ہے کہ صرف ایک متوازن اور اچھے سمجھوتے پر ہی دستخط کئے جا سکتے ہیں-
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گروپ پانچ جمع ایک کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والا فریق غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو ، دوسرے فریق کو نقصان پہنچا کر اپنے لئے مراعات حاصل کرنے پر مبنی کوئی بھی کوشش پائیدار نہیں ہو گی-
محمد جواد ظریف نے اپنے مقالے میں مزید لکھا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک آج سمجھوتے کے جس قدر قریب پہنچ چکے ہیں ماضی میں اتنے قریب نہیں پہنچے تھے لیکن ابھی ایک اچھا سمجھوتہ ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی البتہ یہ بات یقینی ہے کہ اب صورتحال مذاکرات سے پہلی والی صورتحال جیسی نہیں رہے گی-
.......
/169