اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں میں تعینات فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش آزاد کشمیر میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ نوشہرہ راجوری کے جھانگر علاقے میں 1947-48 کی پاک بھارت جنگ میں مارے گئے فوج کے بریگیڈئر محمدعثمان کی یاد میں جمعہ کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نگروٹہ میں قائم فوج کی 16ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران ریاست کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب ان سے وادی میں داعش (ISIS) نامی جنگجو تنظیم کی موجودگی کی خبروں کے بیچ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں تنظیم کی ممکنہ سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ داعش اس علاقے میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا”جو اطلاعات ہمارے پاس ہیں، آئی ایس آئی ایس نے کوئی بڑا راستہ اختیار نہیں کیا ہے لیکن یہ یقینا اس علاقے میں قدم جمانے کی کوشش میں ہے“۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲