6 جولائی 2015 - 11:01
ایران کی تین یونیورسٹیاں ایشیا کی سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

اسلامک ورلڈ سائنس سائٹیشن سینٹر آئی ایس سی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی تین یونیورسٹیاں ایشیا کی سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسلامک ورلڈ سائنس سائٹیشن سینٹر آئی ایس سی کے سربراہ محمد جواد دہقانی نے کہا ہے کہ ٹائمز انٹرنیشنل رینکنگ سسٹم نے سال دو ہزار چودہ اور پندرہ کے دوران ایشیا کی سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے- اس فہرست کے مطابق ایران کی صنعتی شریف یونیورسٹی تینتالیسویں نمبر پر ہے- محمد جواد دہقانی نے مزید کہا کہ صنعتی شریف یونیورسٹی کے بعد اصفہان کی صنعتی یونیورسٹی اکسٹھویں جبکہ علم و صنعت یونیورسٹی انہترویں نمبر پر ہے- ٹائمز انٹرنیشنل رینکنگ سسٹم کی درجہ بندی کے مطابق جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی ایشیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے- واضح رہے کہ ٹائمز انٹرنیشنل رینکنگ سسٹم بین الاقوامی سطح پر ایک بہترین رینکنگ سسٹم شمار ہوتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲