5 جولائی 2015 - 01:49
سعودی زید حامد کے خلاف بھی حکومت نے ایکشن لے لیا، دردناک انجام متوقع

سعودی عرب میں حکومت کے خلاف باتیں کرنے کے الزام میں پاکستانی تجزیہ کار زید حامد کی گرفتاری کے چند دن بعد ہی اس واقعے سے ملتا جلتا ایک اور معاملہ پیش آگیا ہے، لیکن اس دفعہ کارروائی کا نشانہ بننے والا ملزم سعودی شہری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : سعودی نیوز سائٹ ’’سبق‘‘ کے مطابق روتانا ٹی وی کے ٹاک شو ’’فی السمین‘‘ کے میزبان المدیفرنے اپنے پروگرام میں مہمان محسن العواجی کے ساتھ گفتگو کے دوران سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کے خلاف ہتک آمیز باتیں کیں۔ یہ الزامات سامنے آنے کے بعد فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر ٹی وی شو پر پابندی لگادی گئی جبکہ میزبان اور مہمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
نیوز سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی حکمران اپنے پیش رو حکمرانوں کی ہتک برداشت کرنے کیلئے کسی طور تیار نہیں اور یہ بات واضح ہے کہ سابق فرمانروا کے خلاف ہتک آمیز گفتگو کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود 2005ء سے 2015ء تک سعودی عرب کے فرمانروا رہے۔ وہ طویل علالت کے بعد رواں سال جنوری میں مرگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169