اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حبیب اللہ سیاری نے منگل کو سینٹ پیٹرز برگ میں روسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل ویکٹر چیرکف سے ملاقات کر کے بحیرہ خزر کے سیکورٹی کے مسائل کا جائزہ لیا- ایران اور روس کی بحریہ کے کمانڈروں نے اس ملاقات میں اعلان کیا کہ بحیرہ خزر کی سیکورٹی کی ذمہ داری اس بحیرہ کے ساحل پر واقع صرف پانچ ملکوں کے ذمہ ہونی چاہئے اور بحیرہ خزر میں بیرونی فوجیوں کی موجودگی علاقے کی سیکورٹی کے لئے خطرہ شمار ہوتی ہے- ایران کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حبیب اللہ سیاری اور روسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل ویکٹر چیرکف کے درمیان صلاح و مشورہ، سینٹ پیٹرز برگ میں روسی بحریہ اور جہاز رانی کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ہوا-
.......
/169