اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ جوہری معاہدے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کررہے ہیں.
فرانسيسي خبررساں ادارے اے ايف پي كے مطابق؛ يہ بات امريكي وزير خارجہ 'جان كري' نے ويانا ميں اپنے ايراني ہم منصب محمد جواد ظريف كے ساتھ ملاقات كے بعد ايك گفتگو ميں كہي.
انہوں نے اس موقع پر كہا كہ كچھ مشكلات ہونے كے باوجود ہم منگل كي ڈيڈ لائن آنے سے پہلے كچھ پيشرفت كي ہے.
جان كري نے مزيد كہا كہ ہمارے درميان كچھ پيچيدہ مسائل ہيں مگر ہم وقت كو مد نظر ركھتے ہوئے ان مسائل كو حل كرنے كے لئے سنجيدہ كوششيں كررہے ہيں.
ايران اور عالمي طاقتيں دو سال سے جاري مذاكرات كو اپنے حتمي نتائج تك لے جانے كي كوششيں كررہے ہيں. 2013 ميں صدر 'حسن روحاني' كے حكومت سنبھالنے كے بعد ان مذاكرات ميں قابل قدر پيشرفت ديكھي گئي.
جوہري معاہدے سے ايران اور مغرب كے درميان 13 سال سے جاري جوہري تنازع ختم ہوجائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲