اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر'علی لاریجانی' نے اپنے ترک ہم منصب اسمیت یلماز کو پارلیمنٹ کے منتخب ہونے والے نئے اسپیکر پر مبارکباد پیش کی.
'اسميت يلماز' كے نام 'علي لاريجاني ' نے اپنے پيغام ميں اس اميد كا اظہار كيا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور تركي كے درميان تمام شعبوں ميں خاص طور پر پارليمانوں كے درميان تعاون ميں مزيد توسيع ملے گي.
انہوں نے تركي حكومت اور عوام كے لئے صحت، كاميابي اور نيك خواہشات كا اظہار كيا.
اے كے پارٹي سے تعلق ركھنے والے 'اسميت يلماز' نے چوتھے اور آخري مرحلے كے انتخابات ميں 258 ووٹ حاصل كر كے ترك پارليمنٹ كے نئے سپيكر منتخب ہوئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲