3 جولائی 2015 - 12:07
شام کے وزیر اعظم کا حلب میں اگلے مورچوں کا دورہ

شام کے وزیر اعظم نے حلب شہر میں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانا خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے جمعے کے دن حلب میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جنگ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فوج کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ فوج نے وائل الحلقی کو انجام پانے والی کاروائیوں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور دہشت گردوں کی پسپائی کے بارے میں بریفنگ دی۔ دوسری جانب، شامی فوج کے دستوں نے ریف دمشق میں جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں شامی فوج کے جوانوں نے بیت سابر، بیت جن اور الحسینیہ فارمز پر حملہ کرکے اس دہشت گرد گروہ کی سپلائی لائنوں کو نشانہ بنایا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲