3 جولائی 2015 - 00:43
ایران، برطانیہ اور چینی وزرائے خارجہ کے مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا میں برطانیہ اور چین کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے مذاکرات کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے جمعرات کی سہ پہر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں برطانوی وزیر خارجہ فیلپ ہیمنڈ اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی سے، جامع ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں مذاکرات کئے- محمد جواد ظریف نے جمعرات کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے بھی مذاکرات انجام دیئے- برطانوی وزیر خارجہ فیلپ ہیمنڈ نے مذاکرات میں شرکت سے پہلے ہی نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ابھی ہم حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں-
چین کے وزیر خارجہ نے بھی مذاکرات کے مقام کوبرگ ہوٹل میں جانے سے پہلے کہا کہ تمام وزراء کی موجودگی میں کوشش کریں گے کہ سمجھوتے کے متن کو، تمام تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حمتی شکل دی جائے- وانگ ایی نے کہا کہ چین کا اس سلسلے میں بنیادی کردار ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ فریقین کے درمیان منصفانہ سمجھوتہ طے پانا چاہئے- فیڈریکا موگرینی نے بھی کہا کہ مذاکرات میں فنی لحاظ سے پیشرفت حاصل ہوئی ہے لیکن ابھی ہم مقصد کو نہیں پاسکے ہیں- محمد جواد ظریف امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169