اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے جمعرات کے دن وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے نام ایک خط لکھا ہے- اس خط میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے متعدد نوجوان دانشوروں کو امریکا کی خفیہ تنظیم سی آئی اے کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا ہے- خط میں کہا گیا ہے کہ ان ایرانی نوجوانوں کو ان اشیاء کی خریداری کے بہانے گرفتار کیا گیا جو ایران مخالف پابندیوں کے زمرے میں آتی ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی کے خط میں مزید آیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی یورپ کی یکطرفہ پابندیاں غیر قانونی ہیں، یہ پابندیاں ایرانی قوم پر واضح ظلم ہیں اور امریکا نے طاقت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پابندیوں کے سلسلے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے- علاء الدین بروجردی کے خط میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکی جیلوں سے ایران کے نوجوان دانشورں کی آزادی کا راستہ ہموار کریں-
........
/169