30 جون 2015 - 03:21
مسجد الحرام میں نئے سامان کی تنصیب اور منٹیننس کا کام مکمل

ریاض... جنرل پریذیڈنسی برائے امور حرمین الشریفین نے مسجد الحرام میں نئے سامان کی تنصیب اور منٹیننس کا کام مکمل کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا:  سعودی اخبار کے مطابق مسجد الحرام کے آپریشنز ڈائریکٹر فارس السعدی نے بتایا کہ مسجد کے اندر اور صحن میں چھ نئی پلازما سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب نمازیں، دعائیں اور اعلانات مختلف زبانوں میں براڈ کاسٹ کئے جائیں گے۔ مسجد کی توسیع کے بعد تمام جگہوں تک آواز پہنچانے کیلئے نئے سپیکر بھی لگادئیے گئے ہیں۔

السعدی کے مطابق قریبی ہوٹلوں اور عمارات میں اذان نشر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ خصوصی ضروریات والے زائرین کیلئے الیکٹرانک وہیل چیئرز فراہم کردی گئی ہیں جبکہ بصارت کے مسائل کے شکار افراد کیلئے زیادہ تر بروشرز اور ہدایت ناموں کو بریل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169