29 جون 2015 - 15:19
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر: امریکہ کے پاس سمجھوتے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا ہے کہ علاقے میں ایران کی طاقت سے آگاہی کے پیش نظر امریکہ ایٹمی مذاکرات میں سمجھوتے پر مجبور ہو جائے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سات تیر مطابق اٹھائیس جون کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ایران اس وقت ایک تاریخ ساز دور سے گذر رہا ہے- انھوں نے کہا کہ علاقے میں جاری جنگوں اور بحرانوں میں صیہونی حکومت اور مغرب کا ہاتھ ملوث ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ امریکہ اور عالمی صیہونزم نے علاقے کے بعض عرب اور غیر عرب ملکوں کے تعاون سے گزشتہ پانچ برسوں سے پراکسی وار شروع کر رکھی ہے جس کا آغاز شام سے ہوا ہے اور اب یہ جنگ یمن تک پہنچ گئی ہے- میجرجنرل رحیم صفوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغرب کا اصل مقصد علاقے میں استقامت کے محوری ملکوں کی معاشی اور انسانی توانائی کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا جاسکے-

.......

/169