اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار القدس العربی نے عراقی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کا ایک اہم کمانڈر عبداللہ محمد الحوران جو موصل میں دہشت گردوں کی کمان سنبھالے ہوئے تھا اپنے دس ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا- دوسری جانب عراق کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل، بعقوبہ اور حدیثہ کے مختلف علاقوں میں انجام پانے والی کارروائیوں میں کم از کم چھیہتّر دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور عراقی فوج، عوامی رضاکاروں اور قبائلی جوانوں نے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا- داعش تکفیری دہشت گردوں نے، جنھیں مغرب اور اس کے اتحادی ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے، عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزروں افراد کا قتل عام کیا ہے اور اس جارحیت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲