28 جون 2015 - 10:19
ایران میں 21 ہزار قرآنی اور مذہبی فن پاروں کی نمائش

سيل سيكشن كے ڈائريكٹر 'رجب علي سالاريان' نے كہا كہ نمائش ميں 210 كے قريب سٹال ملكي اور غير ملكي كتابوں كے لئے لگائے گئے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 23ویں تہران بین الاقوامی قرآن نمائش میں 21 ہزار قرآنی اور مذہبی فن پاروں کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے. سيل سيكشن كے ڈائريكٹر 'رجب علي سالاريان' نے كہا كہ نمائش ميں 210 كے قريب سٹال ملكي اور غير ملكي كتابوں كے لئے لگائے گئے ہيں. انہوں نے مزيد كہا كہ بين الاقوامي قرآني نمائش ميں لبنان، شام، تركي، عراق اور مصر سے پبلشرز نے بھي شركت كي ہے. انہوں نے كہا كہ نمائش كے آغاز سے ہي عوام كي جانب سے نمائش كو بہت پسند كيا گيا. ۔23ويں تہران بين الاقوامي قرآن نمائش تہران كے دفاع مقدس ميوزيم ميں جاري ہے. يہ نمائش ماہ رمضان كے 27ويں روزے (14 جولائي) تك جاري رہے گي.

نمائش كو سالانہ ثقافت اور اسلامي گائيڈنس كي وزارت كي جانب سے رمضان كے مہينے ميں حصلہ افزائي كے فروغ كے مقصد سے منعقد كيا جاتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲