22 جون 2015 - 19:28
یمن کے بحران زدہ عوام کی فوری مدد کرنے کی اپیل

امداد رساں تنظیموں نے بحران زدہ ملک یمن کے عوام کی فوری طور پر مدد کئے جانے کی اپیل کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کو آرڈینیشن آفس نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ بحران کے شکار ایک کروڑ آٹھ لاکھ یمنی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے- بیان میں آیا ہے کہ یمن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں- اس بیان کے مطابق دس لاکھ سے زیادہ افراد اپنا گھربار جھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یہاں تک کہ عام شہریوں کو محفوظ علاقوں میں پناہ لیتے وقت بھی نشانہ بنایا گیا ہے- اس بیان میں مزید آیا ہے کہ تقریبا اسّی فی صد یمنی عوام یعنی دوکروڑ دس لاکھ سے زیادہ یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے اور بے گناہ شہری خاص طور سے عورتیں اور بچے اس وقت بھی آل سعود کی وحشیانہ جارحیت کی زد میں ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲