اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کا عمل طویل ہونے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی مذاکرات کار ٹیموں کی جانب سے مذاکرات میں سیاست بازی بالکل نامناسب ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار موجودہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس ایران کے اس موقف کی حمایت کرتا ہے۔ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ پچیس سے تیس جون کے مابین ایران اور پانچ جمع ایک وزرائے خارجہ کے درمیان بھی آپسی نشست ہوگی۔
.......
/169